بارہویں قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ آج شروع ہو گی

بارہویں قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ آج شروع ہو گی

کراچی: پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کے زیر اہتمام 12ویں قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ آج منگل سے نیشنل بینک سپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہو گی۔


گزشتہ روز پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور شیخ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ایونٹ میں قومی رینکنگ کے 32 کھلاڑیوں کے علاوہ تین جونیئر پلیئرز بھی شرکت کریں گے۔

محمد آصف ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے لئے ایک لاکھ 85 ہزار روپے کے انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

ایونٹ میں فاتح کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے ملیں گے۔ چیمپئن شپ 6 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

منور شیخ نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کورونا کے حوالے سے بنیادی ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔

کھلاڑیوں کو از خود ٹیسٹ کرانے کو کہا گیا ہے اگر کسی کھلاڑی کو معالی معاونت کی ضرورت ہوگی تو اس کو ٹیسٹنگ میں مدد فراہم کی جائے گی۔