لاہور میں کورونا وائرس ے حوالے سے جعلی اندراجات کئے جانے کا انکشاف

لاہور میں کورونا وائرس ے حوالے سے جعلی اندراجات کئے جانے کا انکشاف

لاہور: شہر کے تمام ٹاؤنز میں افسران کورونا کے جعلی اندراجات کرتے رہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لاہور ڈاکٹر فیصل ملک بھی جعلی انٹریز کرنے میں شامل ہیں، ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب نے انکوائری لگا دی۔

لاہور شہر کے 8 ٹائونز میں ڈی ڈی ایچ اوز کا جعلی کورونا اندراجات میں ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ان میں مبینہ طور پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لاہور ڈاکٹر فیصل ملک بھی شامل ہیں۔ ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب نے معاملے کی انکوائری لگا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 اگست سے 28 اگست کے دوران ڈیش بورڈ پر جعلی اندراجات کئے گئے۔ تمام ڈی ڈی ایچ اوز کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

انکوائری رپورٹ میں مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔ جعلی اندراجات کرنے میں ڈاکٹر نادیہ ڈی ڈی ایچ او روای ٹاؤن، ڈاکٹر ماریہ ڈی ڈی ایچ او گلبرگ، ڈاکٹر راجہ زبیر عزیز بھٹی ٹاؤن، ڈاکٹر اختر ڈی ڈی ایچ او علامہ اقبال ٹاؤن، ڈاکٹر احمد غوث ڈی ڈی ایچ او نشتر ٹاؤن، ڈاکٹر اسد شالیمار ٹاؤن، ڈاکٹر جنید رشید ڈی ڈی ایچ او کینٹ ٹاؤن اور ڈاکٹر سرفراز واہگہ ٹائون شامل ہیں۔