ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی جاری، فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید، 4 شہری زخمی

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی جاری، فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید، 4 شہری زخمی

راولپنڈی: بزدل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بین الاقوامی قوانین کی ایک بار پھر دھجیاں اڑاتے ہوئے آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ اشتعال انگیز فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید جبکہ 4 شہری زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باروہ اور تندر سیکٹرز میں بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شفیق وطن کی راہ پر قربان ہوتے ہوئے شہید ہو گئے۔

پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

ادھر بھمبر آزاد کشیمر لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر مارٹر بمباری سے ایک 15 سالہ نوجوان شہید جبکہ 4 شہری زخمی ہو گئے۔