موٹروے کیس میں پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی 

موٹروے کیس میں پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی 

لاہور :موٹروے کیس میں پولیس کو ملزم کے حوالے سے تو کوئی بڑی کامیابی نہیں ملی البتہ  پولیس نے متاثر ہ خاتون کو بیان دینے پر رضامند کر لیاہے ، اہلکار خاتون کا 161 کا بیان قلمبند کریں گے ۔

 تفصیلات کے مطابق مطابق موٹروے کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا ہے تاہم اس کے ساتھ شفقت پولیس کی حراست میں آ چکاہے جس کی شناخت کرنے کیلئے بھی متاثر ہ خاتون نے رضامندی ظاہری کر دی ہے جبکہ خاتون بیان دینے پر بھی تیار ہوگئیں ہیں ۔

متاثرہ خاتون ٹیلیفون کے ذریعے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروائیں گی ، اس بیان کی ٹرانسکرپٹ چلان کے ساتھ لف کی جائے گی ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ اعلیٰ حکام نے فیصلہ کیاہے کہ عدالت سے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست کی جائے گی ، ٹرائل کے دوران خاتون کے اصلی نام کی بجائے فرضی نام کا استعمال کیا جائے گا۔ 

پولیس نے عابد ملہی کو تاحال گرفتار کرنے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں اور اس کے تحت سینٹرل اور ساوتھ پنجاب میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ پولیس کو خدشہ ہے کہ عابد ملہی ان علاقوں میں بھیکاری یا پھر مزدور کی شکل میں موجود ہے ۔