اپوزیشن کو دو بڑی آفرز مل گئیں

اپوزیشن کو دو بڑی آفرز مل گئیں

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے کہا  ہے کہ کسی ایک اپوزیشن لیڈر نے میرٹ پر کیس میں لگائے گئے الزامات کا جواب نہیں دیا۔


 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سارے اپوزیشن لیڈرز اپنے بیانات میں کہتے رہے کہ یہ کر دیں گے، وہ کر دیں گے لیکن کسی ایک اپوزیشن لیڈر نے بھی میرٹ پر کیس میں لگائے گئے الزامات کا جواب نہیں دیا۔

  سارے اپوزیشن لیڈرز کے بیانات دیکھیں یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے، ایک نے بھی میرٹ پر کیس میں لگائے گئے الزامات کا جواب نہیں دیا صرف دھمکیوں پر زور ہے ایسے نہیں چلے گا پیسے واپس کرو یا جیل جاو۔  انہوں نے کہا کہ صرف دھمکیوں پر زور ہے لیکن ایسے نہیں چلے گا۔ اب پیسے واپس کرنا ہوں گے یا جیل جانا ہوگا۔