سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب
کیپشن: بھارت کی اشتعال انگیزی بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں ہیں۔۔۔۔۔۔۔ترجمان دفتر خارجہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ ہندوستان بھاری ہتھیاروں سے سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت  کی اشتعال انگیزی بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں ہیں۔

واضح رہے کہ کنٹرول لائن کے بروہ اور تندر سیکٹروں میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پندرہ سالہ لڑکا شہید اور چار شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی۔

بھارتی چوکیوں پر بھاری جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی شفیق شہید ہو گیا۔