بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک
کیپشن: ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو اس دوران دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ اور کمیونی کیشن کے آلات برآمد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 19 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کیا گیا تھا ۔ اس دوران گولہ بارود سمیت اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے تھے۔ اسی دن ہی 19 ستمبر شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب بارودری سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں33 سالہ سپاہی ساجد نے جام شہادت نوش کیا ۔