وزیراعظم کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے مجرموں کو قید اور جرمانے کی سزا

وزیراعظم کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے مجرموں کو قید اور جرمانے کی سزا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: عدالت نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے تین ملزموں کو قید کیساتھ ساتھ جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ 
نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الٰہی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بہن کے گھر ڈکیتی کی واردات کرنے والے تین مجرموں کاظم، محمود اور فہد کو کو جرم ثابت ہونے پر 7,7 سال قید اور 45,45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ سال 4 جنوری کو اپر مال کے علاقے میں تین ڈاکو عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی رہائش گاہ میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور طلائی زیورات، نقدی اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ 
مجرموں کے خلاف تھانہ ریس کورس میں ڈکیتی کا مقدمہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے شیر شاہ سوری کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا اور پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکو کچھ زیوراور دادا کے زمانے کی پرانی پستول لے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گھرکا ایک دروازہ کھلا رہ گیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور 8 طلائی چوڑیاں اور ایک پرانی پستول لے گئے، واردات کے وقت شیر شاہ اسلام آباد میں تھے جبکہ گھر میں صرف ان کی اہلیہ اور بیٹی موجود تھی۔