کیا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی ؟اہم خبر 

Pakistan FBR,Tax Information,

اسلام آباد:انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی کل آخری تاریخ ہے ،ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی،ایسے تمام افراد جنہوں نے ابھی تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے نہیں جمع کروائے وہ آخری تاریخ سے قبل جمع کروا دیں ۔

 ٹیکس سال 2021 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے  داخل کرانے والے افراد، ایسوسی ایشن آف پرسنز اور کمپنیز کے لئے  انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی  حتمی تاریخ 30 ستمبر 2021 ہے،ایف بی آر کاآئرس سسٹم روانی سے چل رہا ہےجس کا ثبوت یہ ہے کہ 28 ستمبر کو تقریبا1 لاکھ 50 ہزار گوشوارے داخل کئے گئے جو کہ کسی ایک دن میں داخل کئے جانے والے  گوشواروں کی تعداد میں سب سے زیادہ   ہیں۔ 

گزشتہ سال کی طرح ایف بی آر نے اپنے سسٹم کی استعداد کار میں اضافہ کیا ہے،تاکہ ٹیکس گزاران کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ایف بی آر  کی ٹیکس گزاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے آخری تاریخ ختم ہونے سے قبل اپنے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کر لیں۔