وزیر خزانہ نے بینکوں میں زائد ریٹ پر ایل سی کھولنے کا نوٹس لے لیا

وزیر خزانہ نے بینکوں میں زائد ریٹ پر ایل سی کھولنے کا نوٹس لے لیا

لاہور: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینکوں میں امپورٹرز کے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) مارکیٹ ریٹ سے 5 سے 8 روپے فی ڈالر زائد کھولنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران بینک افسران کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکوں نے امپورٹرز کی ایل سیز مارکیٹ ریٹ سے 5 سے 8 روپے اوپر کھولیں اور اس اقدام سے کاروباری طبقے کو کروڑوں روپے اضافی ادائیگیاں کرنا پڑیں۔ 
ذرائع کے مطابق بینک حکام نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کر کے مارکیٹ سے مہنگی ایل سی کھو لی جبکہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما ) کے سربراہ گوہر اعجاز نے وزیراعظم سے انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔
اپٹما کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بینکوں نے ڈالرائزیشن سے اربوں روپے منافع کمایا، یہ سارا بوجھ ہماری معیشت اور روپے پر ڈالا گیا، وزیر خزانہ کیلئے یہ معاملہ ٹیسٹ کیس ہے۔

مصنف کے بارے میں