نمونیا کے بعد نسیم شاہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

نمونیا کے بعد نسیم شاہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ میں نمونیا کے بعد عالمی وبا کورونا وائرس کی بھی تشخیص ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان فاسٹ بولر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کیلئے وہ ہسپتال میں ہی زیر علاج ہیں ۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نسیم شاہ کے نمونیا میں مبتلا ہونے کے بارے میں بتایا تھا ۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی رپورٹس دیکھنے کے بعد میڈیکل ٹیم کرے گی ۔

مصنف کے بارے میں