پی ڈی ایم رہنماؤں نے بریت پر مریم نوازشریف کو مبارکباد دی

 پی ڈی ایم رہنماؤں نے بریت پر مریم نوازشریف کو مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف ،مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو  نے بریت پر مریم نوازشریف کو مبارکباد دی ،وزیراعظم  کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے سے جھوٹ، بہتان، اور کردار کشی کی تمام عمارت زمیں بوس ہو گئی ہے ،مریم نواز کا بری ہونا اس سیاسی انتقام کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے جس کے ذریعے شریف خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔ 

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ٹیلی فون کرکے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کوایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر مبارک دی ،دونوں راہنماؤں نے مریم نواز شریف کی قانونی اور سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ نے سیاسی انتقام کا بہادری , حوصلہ اور استقامت سے مقابلہ کیا،دونوں راہنماؤں نے  مریم نواز اور شریف فیملی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔