پنجاب میں تبدیلی کیلئے کوششیں جاری ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان سے مشاورت نہیں ہوگی: خواجہ آصف 

پنجاب میں تبدیلی کیلئے کوششیں جاری ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان سے مشاورت نہیں ہوگی: خواجہ آصف 
سورس: File

اسلام آباد:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین کےمطابق ہوگی۔تاریخ کافیصلہ یہ ہےکہ 4آرمی چیف نوازشریف نےمقررکیےتھے۔پانچواں آرمی چیف نوازشریف کابھائی مقررکرنےجارہاہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں اتفاق رائےکہاں سےآیا؟کسی آئین ،قانون میں نہیں۔عمران خان سے مشاورت نہیں کی جائے گی۔ نوازشریف نے4بارآرمی چیف مقررکیےلیکن کبھی تنازع نہیں ہوا۔آرمی چیف کی تعیناتی سیاسی معاملہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب میں 7،8کی اکثریت لے کربیٹھےہوئےہیں۔ کون ساڈیڑھ200کی اکثریت لےکر بیٹھےہوئےہیں۔  ہم اس پوزیشن میں ہوجائیں گے،کوشش ہےاورجاری رہےگی۔ 

مصنف کے بارے میں