اوکاڑہ جلسے کے بعد مریم نواز کی انوکھی ٹوئٹس

اوکاڑہ جلسے کے بعد مریم نواز کی انوکھی ٹوئٹس

اسلام آباد :وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے اوکاڑہ جلسے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “شیر آگیا”،اللہ کی مدد اور عوام کی سپورٹ ہو تو باقی کچھ معانی نہیں رکھتا۔
ٹوئٹر پر جاری پیغامات میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ دن کی روشنی میں جلسہ اور وہ بھی اتنا بڑا ،اس کو کہتے ہیں عوام۔اوکاڑہ کا جلسہ بہت بڑا ہے،لوگوں کے جذبہ کی طرف دیکھو ،الحمدللہ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز اوکاڑہ میں بڑا جلسہ کیا ،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کو آگے بڑھنے نہیں دینا چاہتے وہ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں ،ایسے لوگ پاکستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔

cd03f515f5506cc3cc4fc3edd03d5dc6 c8b1632c2f44792af6c3e4c392401d52 64824c90d3dd1b1eb9b8fa04fcefd591