ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں خطاب کے دوران امریکی میڈیا پر تنقید

ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں خطاب کے دوران امریکی میڈیا پر تنقید

واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے صدارت کے100روزمکمل ہونے پرپنسلوانیامیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پہلے سو دنوں میں ایک لاکھ 75ہزار نئی نوکریاں فراہم کیں۔آنے والے دنوں میں 6لاکھ سے زائد نئی نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔
امریکی اسٹاک مارکیٹ الیکشن کے بعد سے بلندیوں کو چھو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکی فکرنہ کریں،ہم میکسیکوکی سرحدپردیواربناکررہیں گے۔ہمیں آگے مزیداہم لڑائیوں میں کامیابی حاصل کرنی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ریلی میں خطاب کے دوران امریکی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی میڈیا کی ترجیحات میری اور آپ کی ترجیحات نہیں۔۔امریکی میڈیا کے بڑے ادارے جھوٹی خبریں چلاتے ہیں اور یہ سب بے بنیاد ہوتا ہے۔