مشہور پاکستانی فلم سوہنی کڑی کا ہارر سیکیوئل بنانے کی تیاری

مشہور پاکستانی فلم سوہنی کڑی کا ہارر سیکیوئل بنانے کی تیاری

لاہور: اپنے دور کی مشہور پنجابی فلم سوہنی کڑی کو ہارر سیکیوئل 18 سال بعد بنانے کی تیاری کر لی گئی،سوہنی کڑی میں اداکار نور نے بطور ہیروین کام کیا تھا اور یہ نور کی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی، سوہنی کڑی امین پکچرز کے تحت ریلیز کی گئی تھی جس کے فلم ساز امتیاز احمد تھے۔اب سیکیوئل کو ہارر طرز پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے ہدایت کار نسیم حیدر شاہ ہونگے اور فلم اس سال کے آخر تک ریلیز کر دی جائے گی۔