دیربالا میں ٹریفک حادثہ،12افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

دیربالا میں ٹریفک حادثہ،12افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

دیربالا: دیربالامیں ٹریفک حادثہ میں 12افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے،مسافر کوچ کے زخمیوں کو دیربالا ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دیربالا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق لواری ٹاپ کے قریب مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ پولیس اہلکاروں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا ۔
پولیس اہلکار کے مطابق مسافر بس دیر بالا سے چترال جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری۔دشوار گزار راستے کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم مقامی لوگوں اور امدادی ٹیموں نے بڑی مشکلات کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو دیربالا کے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔