ترکی میں وکی پیڈیا پر غیرمعینہ مدت تک کے لیے پابندی عائد

ترکی میں وکی پیڈیا پر غیرمعینہ مدت تک کے لیے پابندی عائد

انقرہ:ترکی نے انسائیکلو پیڈیا ویب سائٹ وکی پیڈیا پر پابندی لگادی ہے ،امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات ترکی میں ایک مانیٹرنگ گروپ نے بتائی ۔ترک حکام نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا اور یہ واضح نہیں ہے کہ پابندی کیوں لگائی گئی ۔تاہم پابندی کے بعد ترکی میں صارفین وکی پیڈیا تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔