ایم کیو ایم لندن کے 122سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم لندن کے 122سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ لندن کے 122سوشل میڈیا اوکانٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،تحقیقاتی ادرے ندیم نصر ت سمیت لندن گرپ کے چھ رہنماوں کے ٹوئٹر اوکانٹ بلاک کرانے کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کریں گئے۔با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے یہ ایم کیو ایم کے بعض راہنما سوشل میڈیا کے استعمال کرتے ہوئے ملک سلامتی کے اداروں کے متعلق اشتعال انگیزیاں کر رہے ہیں اور کراچی میں اپنے کارکنوں کو خفیہ پیغامات بھیج رہے ہیں۔
ملکی سلامتی کے اداروں نے 43 ٹوئیڑ اور 19واٹس ایپ اور 50فیس بک اکاونٹس کا سراغ لگا یا ہے جو کو فوری بند کر دیا جائے گا،ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے اداروں نے متحدہ لندن کے لوگوں اور کراچی میں کارکنوں اور دہشت گردوں سے رابطہ توڑنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ کچھ سوشل میڈیا اکاونٹس کو جنوبی افریقہ سے بھی چلایا جا ر ہا ہے،ٹوئٹر پر قائد کا سیاسی انقلاب،مہاجر میری پہچان ،مہاجر کی بیٹی،میری آواز سنو،حق پرست اور دیگر ناموں سے بھی اکاونٹ چلائے جا رہے ہیں
اب جلد ہی تمام اکاونٹس کو بند کر دیا جائے گا