متعدد بار شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہر بار اس تنقید کو بہترین انداز میں سنبھالا, کترینہ کیف

متعدد بار شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہر بار اس تنقید کو بہترین انداز میں سنبھالا

 متعدد بار شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہر بار اس تنقید کو بہترین انداز میں سنبھالا, کترینہ کیف

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ اداکارہ ہونے کی وجہ سے متعدد بار شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہر بار اس تنقید کو بہترین انداز میں سنبھالا۔

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ تنقید کسی بھی قسم کی ہو اس سے بہت دل دکھتا ہے، بطوراداکارہ بہت تنقید کا نہ صرف سامنا کیا بلکہ اس تنقید کو بہت اچھے انداز میں سنبھالا اور اپنے اوپر کی جانے والی تنقید پر زیادہ دیہان نہیں دیا۔

کترینہ کیف نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پرہروقت بات چیت کرنے سے بھی وہ مزہ نہیں رہتا جو کبھی کبھی کرنے سے ہوتا ہے، اسی لیے میں اس چیز کا بہت خیال رکھتی ہوں، شوٹنگ کے دوران سوشل میڈیا پر توجہ نہیں دیتی ہوں اور جب اپنے مداحوں کے ساتھ بات کرتی ہوں تو بس انہیں ہی وقت دیتی ہوں۔