کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
کیپشن: جان محمد روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جان محمد روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اس واقعہ میں تین افراد زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار زخمی

بعد ازاں زخمی افراد کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت وقاص خان، شبیر احمد اور علی خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے میں پہنچ کر جائے واردات کو سیل کر دیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ علاقہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کے بچھڑے بھائی کوپرامن کراچی پسند نہیں ، بلا ول

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جان محمد روڈ پر فائرنگ کی جگہ کا دورہ کیا اور آئی جی بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر داخلہ نے زخمی افراد کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں