عمران خان کی ساری تقریر کا متن 'میں' نہیں تو کچھ بھی نہیں تھا ، وزیراعلیٰ پنجاب

عمران خان کی ساری تقریر کا متن 'میں' نہیں تو کچھ بھی نہیں تھا ، وزیراعلیٰ پنجاب
کیپشن: خان صاحب کی ساری تقریر کا متن صرف \'میں\' تھا یعنی \'میں\' ہوں تو سب کچھ ممکن ہے لیکن \'میں\' نہیں تو کچھ بھی نہیں۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گذشتہ روز کی گئی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب کی ساری تقریر کا متن صرف 'میں' تھا یعنی 'میں' ہوں تو سب کچھ ممکن ہے لیکن 'میں' نہیں تو کچھ بھی نہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 'جب 5 سال ایک صوبے میں حکومت کرنے کے بعد بھی آپ شوکت خانم، نمل یونیورسٹی اور کرکٹ ورلڈ کپ کے پیچھے چھپ جائیں تو سمجھ لیں کہ شکست آپ کا مقدر ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار زخمی

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'جو شخص پچھلے 22 سال سے تقریر نہیں بدل سکا ایسے شخص سے ہمارے ملک کا ایک طبقہ تقدیر بدلنے کی امید لگائے بیٹھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں