الیکشن ایکٹ کی دفعہ 202 کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

الیکشن ایکٹ کی دفعہ 202 کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد
کیپشن: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست مسترد کر دی۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 202 کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پاکستان ملت پارٹی کے سیکرٹری جنرل شیخ مشتاق علی کی الیکشن ایکٹ کی دفعہ 202 کالعدم قرار دینے سے متعلق نظرثانی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 202 آئین کی روح کے خلاف ہے۔ ایک دفعہ میں ہر سیاسی جماعت کو دو لاکھ روپے فیس جمع کروانے کا پابند کیا گیا ہے۔

 مزید پڑھیں: عمران خان کی ساری تقریر کا متن 'میں' نہیں تو کچھ بھی نہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب

نئے ایکٹ میں سیاسی جماعتوں کو 2000 ممبران کے شناختی کارڈ جمع کروانے کا بھی پابند کیا گیا ہے حالانکہ آئین کے آرٹیکل 17 کی دفعہ 2 کے تحت پاکستان کے ہر شہری کو سیاسی جماعت بنانے کا حق حاصل ہے اس لئے اس دفعہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست مسترد کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں