اب اپنے شہری کویت نہیں بھیجیں گے: فلپائنی صدر

اب اپنے شہری کویت نہیں بھیجیں گے: فلپائنی صدر
کیپشن: فلپائنی صدر کے اقدامات حیران کن ثابت ہورہے ہیں ،فائل فوٹو

منیلا: فلپائنی صدر روڈریگو دوٹیرٹی نے کویت میں مقیم فلپائنی تارکین سے واپس آنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت میں فلپائنی شہری ناپسندیدہ بن گئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کویتی حکومت سے کہا کہ اگر فلپائنی شہریوں کا وجود ناقابل برداشت بن گیا ہے تو ہمیں ان کی واپسی کے لئے کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

ہم اپنے شہری کویت نہیں بھیجیں گے اورکویت میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کو واپس لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کی واپسی کے لئے اگر قرض لینا پڑا تو ضرور لیں گے۔ ہم چین سے درخواست کریں گے اپنے شہریوں کی واپسی کے لئے ہماری مدد کرے۔