نوازشریف نے مجھے ہرموقع پراسٹیبلشمنٹ سے لڑاکرخودہاتھ ملایا:آصف زرداری

نوازشریف نے مجھے ہرموقع پراسٹیبلشمنٹ سے لڑاکرخودہاتھ ملایا:آصف زرداری
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نوا زشریف سے رابطہ نہ کرنے اور دوریوں کی وجوہات اور تفصیلات اپنی پارٹی کے سینئر قائدین کو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے مجھے ہرموقع پراسٹیبلشمنٹ سے لڑاکرخودہاتھ ملایا، میں نے مشرف کے مواخذے کااعلان کیا تو نوازشریف پیچھے ہٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا، نواز شریف

تفصیلات کے مطابق سابق صدر نے اپنے سینئر رہنمائوں کو بتایا کہ نوازشریف نے پرویز مشرف پرغداری کا مقدمہ بنایا تو ہم نے ساتھ دیا، نواز شریف نے یقین دلوایا وہ پرویزمشرف کوجانے نہیں دیں گے، میں نے مشرف کو جانے نہ دینے کا بیان دیا تو نوازشریف نے انہیں باہر بھجوادیا، پتا چلا نوازشریف مجھے یقین دلوانے سے پہلے مشرف پر ڈیل کرچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ہاشم آملہ کو جنوبی افریقی حکومت نے بڑے قومی اعزاز سے نواز دیا

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اینٹ سے اینٹ والا بیان بھی نوازشریف کی ایسی ہی چال میں آکر دیا تھا،میرے بیان کا فائدہ لےکر نوازشریف نے راحیل شریف سے معاملات سیدھےکرنےکی کوشش کی، نوازشریف اپنے قریبی افسر کے ذریعے مجھے بہکاتے رہے، ہم نوازشریف کو جتنا بھولا سمجھتے ہیں وہ کہیں زیادہ چالاک اور موقع پرست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز کی انتقال کی افواہیں،بیٹی کی تردید

پارٹی قائدین سے ملاقات میں سابق صدر نے کہا کہ سیاست سے ہٹ کر نوازشریف سے سماجی تعلقات رکھنا چاہ رہا تھا، نواز شریف نے میری نیک نیتی کا فائدہ اٹھایا، سندھ میں نیب اور دیگر اداروں سے کارروائیاں بھی نوازشریف کے کہنے پر ہوئیں، نواز شریف اب بھگتیں،اب کسی صورت ہاتھ نہیں ملاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ساری تقریر کا متن 'میں' نہیں تو کچھ بھی نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت، آئین اور سویلین بالادستی کی نیت سے ہاں میں ہاں ملاتے رہے، ہم سیاست اور نوازشریف تجارت کرتے رہے، انہوں نے ہمیں ہر موقع پر بیچا اور ہم ہر بار ان کے دھوکے میں آئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں