پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے، عمران خان

پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے، عمران خان
کیپشن: عمران خان کا لاہور میں کامیاب جلسے پر پارٹی رہنماؤں اور عوام سے اظہار تشکر۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے ہمارا ہر قدم پاکستان کے لیے اٹھے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں کامیاب جلسے پر پارٹی رہنماؤں اور عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان کے سائے تلے سیاسی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم ہوا جہاں پرقوم اور لیڈرشپ نے مل کر تجدید عہد کیا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے، ہمارا ہر قدم پاکستان کے لیے اٹھے گا کیونکہ نئے پاکستان میں عوام خوشحال اور ادارے مضبوط ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا، نواز شریف

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جس کے دوران پارٹی چیئرمین عمران خان نے آئندہ انتخابات کے لیے 11 نکات پیش کیے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں