اگر کمیٹی ہمارے حق میں فیصلہ دے تو بھارت کو میچ کھیلنا ہوگا، پی سی بی

اگر کمیٹی ہمارے حق میں فیصلہ دے تو بھارت کو میچ کھیلنا ہوگا، پی سی بی
کیپشن: خواہش ہے کہ پاک بھارت مشترکہ سیریز کو فیوچر ٹور پروگرام 2019ء -2023 ءمیں کیس جیت کر کھیلا جائے، نجم سیٹھی ۔۔۔: فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہم آئی سی سی کی تنازع حل کرانے والی کمیٹی کے فیصلے کو قبول کریں گے لیکن خواہش ہے کہ پاک بھارت مشترکہ سیریز کو فیوچر ٹور پروگرام 2019ء -2023 ءمیں کیس جیت کر کھیلا جائے۔
کولکتہ میں آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں میں شرکت کے بعد وطن واپس آنے پر نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مشروط طور پر ایف ٹی پی کے دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں،ہم نے یہ بات بھی واضح کردی ہے کہ اگرکمیٹی نے اکتوبر میں ہمارے حق میں فیصلہ سنایا تو بھارت کو نئے ایف ٹی پی پروگرام میں ہمارے خلاف کھیلنا ہوگا۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے دستاویزات پر دستخط اس شرط پر کیا ہے کہ اگر آئی سی سی کمیٹی نے پی سی بی کے حق میں فیصلہ دیا تو بھارت کو ایف ٹی پی میں شامل کیا جائے گا، اگر فیصلہ ہمارے حق میں نہیں آتا تو بھی ہم نے نئے ایف ٹی پی میں 123 میچز کھیلنے کی تصدیق کرالی ہے جو ہم نے اچھا کام کیا ہے۔