پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانوی سیکریٹری داخلہ مقرر کر دیا گیا

 پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانوی سیکریٹری داخلہ مقرر کر دیا گیا
کیپشن: image by facebook

لندن :برطانیہ میں امبر رڈ کے استعفے کے بعد پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانوی سیکریٹری داخلہ مقرر کر دیا گیا جوکہ پاکستان کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔

ساجد جاوید برطانیہ میں بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں اور ان کا خاندان سنہ 1960 کی دہائی میں برطانیہ آیا تھا،ساجد جاوید اس وقت برطانیہ کی کمیونیٹیز، مقامی حکومت اور ہاؤسنگ کے سیکریٹری ہیں۔

اس سے پہلے وہ سابق سرمایہ کار بینکر اور ایم پی بزنس و ثقافت سیکریٹری تھے۔ برطانیہ کی سابق سیکٹریٹری داخلہ امبر رڈ کا اپنے استعفے میں کہنا تھا کہ انھوں نے انجانے میں اراکین پارلیمان کو امیگریشن کے اہداف کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کر کے گمراہ کیا۔

برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائشگاہ ٹین ڈاؤننگ سٹرییٹ نے ساجد جاوید کی پروموشن کے علاوہ شمالی آئر لینڈ کے سابق سیکریٹری جیمز بروکن شائر کی کابینہ میں کمیونیٹیز، مقامی حکومت اور ہاؤسنگ کے بطور سیکریٹری کی واپسی کا اعلان کیا۔