عمران خان جھوٹا آدمی ہے، میں جھوٹے انسان کا جواب دینا نہیں چاہتا: شہباز شریف

عمران خان جھوٹا آدمی ہے، میں جھوٹے انسان کا جواب دینا نہیں چاہتا: شہباز شریف
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، فوٹو بشکریہ فیس بک

لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو نیا پاکستان بنا رہے تھے وہ تباہی کا شکار ہیں یہاں الحمدللہ ایسا نہیں ہے۔ عمران خان جھوٹا آدمی ہے، جھوٹے الزامات لگاتا ہے، میں جھوٹے انسان کا جواب دینا نہیں چاہتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پیتھالوجیکل لیب کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں لیبارٹریز قائم ہوچکی ہیں۔ سال ڈیڑھ سال پہلے اس طرح کی لیب کا تصور ناممکن تھا۔ اس لیب میں ایک گھنٹے میں ایک ہزار ٹیسٹ ہوسکتے ہیں، پنجاب کے عوام کو اس شاندار لیب کی مبارک باد دیتا ہوں۔ اب تک 1500 سی ٹی اسکین یہاں ہوچکے ہیں، 24 گھنٹے یہاں سی ٹی اسکین ہوگی، لیب میں جدید مشینری رکھی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نوازشریف نے مجھے ہرموقع پراسٹیبلشمنٹ سے لڑاکرخودہاتھ ملایا:آصف زرداری
 انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پی سی آر لیب بنائی گئی ہیں۔ 20 موبائل ہسپتال پنجاب کے دور دراز علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔ پورے پنجاب میں سی ٹی اسکین کا نظام چل رہا ہے، جہاں راستے نہیں وہاں موبائل سروس دی جا رہی ہے، دیہاتوں کے مریضوں کے لیے ایمبولینس 30 منٹ میں پہنچ جاتی ہے، ہسپتالوں میں اعلیٰ درجے کی ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مقابلہ کروں گا، جنگ کروں گا لیکن پیچھے نہیں ہٹوں گا، نواز شریف
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں