چوہدری نثار نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

چوہدری نثار نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: چوہدری نثار، فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے الیکشن لڑیں گے۔ چوہدری نثار پی پی 10 اور پی پی 14 سے الیکشن لڑیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان جھوٹا آدمی ہے، میں جھوٹے انسان کا جواب دینا نہیں چاہتا: شہباز شریف
  چوہدری نثار پھر میدان میں آگئے پارٹی ٹکٹ ملے یا نہ ملے انہوں نے پہلے ہی تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، جبکہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد ساجد جاوید پہلے مسلمان برطانوی وزیر داخلہ
 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ این اے 63 ٹیکسلا سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کروں گا۔
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں