صحیح وقت پر ساری چیزیں سامنے لائیں گے، انیل کپور

صحیح وقت پر ساری چیزیں سامنے لائیں گے، انیل کپور
میڈیا شروع سے ہمارے ساتھ رہا ہے, بھارتی کپور۔۔۔۔ فوٹؤ: ہندوستان ٹائمز

ممبئی:مایہ ناز بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے بیٹی سونم کپور کی شادی کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑدی۔ انہوں نے کہا کہ صحیح وقت پر ساری چیزیں سامنے لائیں گے، کسی سے کچھ نہیں چھپایا جائے گا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور اور بھارتی بزنس مین آنند آہوجا کی شادی اگلے ماہ ہے، انیل کپور کا گھر بھی اسی سلسلے میں سجایا گیا ہے جب کہ گھر میں فرح خان کی نگرانی میں شادی میں ڈانس کے لیے ریہرسل بھی کی جارہی ہے۔تاہم اسی سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انیل کپور کا کہنا تھا کہ میڈیا شروع سے ہمارے ساتھ رہا ہے تاہم صحیح وقت پر ساری چیزیں سامنے لائیں گے، کسی سے کچھ نہیں چھپایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔ سونم کپور کی شادی کیلئے نئی تاریخ سامنے آ گئی 

ان کا کہنا تھا کہ سب کو حقیقت کا بہت جلد پتہ چل جائے گا، گھر پر چراغاں کے حوالے سے انیل کپور نے کہا کہ آپ سب کو بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ گھر کیوں سجایا گیا اور چراغاں کیوں کیا جارہا ہے۔