احتساب عدالت میں موبائل بجنے پر چوہدری تنویر کو دو ہزار جرمانہ

احتساب عدالت میں موبائل بجنے پر چوہدری تنویر کو دو ہزار جرمانہ
کیپشن: سینیٹر چوہدری تنویر، فائل فوٹو

اسلام آباد: احتساب عدالت نے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران موبائل فون بجنے پر سینیٹر چوہدری تنویر کو دو ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
 احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت جاری تھی کہ اچانک سینیٹر چوہدری تنویر کا موبائل فون بجنے لگا جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور لیگی سینیٹر کو 2 ہزار روپے جرمانہ کر دیا، عدالتی عملے نے چوہدری تنویر کو 2 ہزار روپے ایدھی سینٹر جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان جھوٹا آدمی ہے، میں جھوٹے انسان کا جواب دینا نہیں چاہتا: شہباز شریف
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں