آرٹیکل 62،63 کو ختم کیا گیا تو ان کی پارٹی اس عمل کی مخالفت کرے گی: سراج الحق

آرٹیکل 62،63 کو ختم کیا گیا تو ان کی پارٹی اس عمل کی مخالفت کرے گی: سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر آرٹیکل 62،63 کو ختم کیا گیا تو ان کی پارٹی اس عمل کی بھر پور مخالفت کرے گی۔

نیو نیوز کے پروگرام 'نیوز ٹاک یشفین جمال کے ساتھ' میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر اصل جلسہ آپ کو 13 مئی کو دیکھنے کو ملے گا، ایسا جلسہ آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
 انہوں نے مزید کہا کہ ہم خیبر پختونخوا میں مخلوط حکومت میں شامل ہیں، ہم توڑنے والے نہیں بلکہ جوڑنے والے ہیں، ہماری پارٹی نے بھی کرپشن کے خلاف جنگ کی ہے۔ خیبر پختونخوا میں زیادہ بہتری کے چانسز موجود تھے، لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی بہتری کیلئے کچھ خاص نہیں کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان جھوٹا آدمی ہے، میں جھوٹے انسان کا جواب دینا نہیں چاہتا: شہباز شریف
 سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں کسی پارٹی نے اگر دیانتداری دکھائی ہے تو وہ جماعت اسلامی نے دکھائی ہے۔ پاکستان میں الیکشن قریب ہیں، ہم نے الیکشن کیلئے متحدہ مجلس عمل بنائی ہے۔ ہم نہیں چاہتے دینی جماعتیں ایک دوسرے پر فتوے لگا دیں، لسانیت کی بنیاد پر مشرق پاکستان کو ہم سے الگ کیا گیا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں