پاک فوج نے اپنے فرائض ادا کر دیئے، اب انتظامیہ کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہے: وزیراعظم

پاک فوج نے اپنے فرائض ادا کر دیئے، اب انتظامیہ کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہے: وزیراعظم
کیپشن: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے اپنے فرائض ادا کر دیئے ہیں اب انتظامیہ کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمالی وزیرستان کا دورہ، دونوں نے میرانشاہ اور غلام خان کے علاقوں کا دورہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
 وزیراعظم نے غلام خان ٹرمینل اور میرانشاہ مارکیٹ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، فاٹا میں امن ہو گا تو ملک میں بھی امن ہو گا۔ نکل مکانی کرنے والوں کی بحالی کیلئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، دہشتگردی کے خلاف قبائلی بھائیوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔ سیاسی و عسکری قیادت امن کی کوششوں پر متفق ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان جھوٹا آدمی ہے، میں جھوٹے انسان کا جواب دینا نہیں چاہتا: شہباز شریف
 شاہد خاقان عباسی نے آرمی چیف کے ساتھ یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر پڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں