اسلام آباد میں خوفناک بس حادثہ ، 12 افراد موقع پر چل بسے

اسلام آباد میں خوفناک بس حادثہ ، 12 افراد موقع پر چل بسے
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب بس حادثے کے دوران بارہ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب خوفناک بس حادثے کے دوران بارہ مسافر جان کی بازی ہا رگئے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ، ٹیوٹا ہائیس میں اٹھارہ مسافر سوار تھے۔

بس تیز رفتاری کے باعث ٹول پلازہ کی دیوار سے جا ٹکرائی جس کے بعد گاڑی قلہ بازیاں کھاتے ہوئے سڑک پر آ گری اور اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے بارہ مسافر موقع پر چل بسے ۔

سات افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔