جرات اور جذبہ سے وطن کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا، آرمی چیف

جرات اور جذبہ سے وطن کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کے جذبہ اور اعلیٰ معیار کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وطن کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چونیاں اور قصور میں لاہور کور جبکہ ٹلہ میں منگلا کور کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کے جذبہ اور اعلیٰ معیار کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی مدد اور بہادر مسلح افواج کی جرات اور جذبہ سے وطن کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔