پنجاب حکومت کا آج ہی بلدیاتی بل منظور کرانے کا پلان

پنجاب حکومت کا آج ہی بلدیاتی بل منظور کرانے کا پلان
کیپشن: اس ضمن میں حکومت نے پنجاب اسمبلی میں پرائیویٹ ممبر ڈے موخر کر دیا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: حکومت پنجاب نے نئے بلدیاتی نظام کا بل آج صوبائی اسمبلی سے پاس کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ پرائیویٹ ممبر ڈے موخر کر کے حکومت نے بلدیاتی بل 2019 کا سرکاری بزنس ایجنڈے پر رکھ لیا۔

حکومت پنجاب آج صوبائی اسمبلی سے نئے بلدیاتی نظام کا بل منظور کروائے گی۔ اس ضمن میں حکومت نے پنجاب اسمبلی میں پرائیویٹ ممبر ڈے موخر کر دیا۔ آج پنجاب اسمبلی میں سرکاری بزنس ایجنڈے پر رکھ لیا گیا۔

پنجاب حکومت ایوان سے نئے بلدیاتی نظام کے لئے دو بل منظور کروائے گی۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ 2019 اور پنجاب ویلیج، پنچائت اینڈ نیبر ہڈ کونسل بل کی منظوری اسمبلی سے کروائی جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بل کی منظوری کے لئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ وزیراعلی کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دوپہر ایک بجے ہو گا۔ بل اسمبلی سے پاس کروا کر آج ہی گورنر پنجاب کو منظوری کے لئے بھجوا دیا جائے گا۔

گورنر پنجاب کی منظوری اور گزٹ نوٹیفیکشن کے ساتھ ہی بلدیاتی ادارے تحلیل ہو جائیں گے۔ حکومت نے بل کے اندر ہی بلدیاتی اداروں کو خاتمے کا کلاز شامل کر رکھا ہے۔