شعبان کے مہینہ میں منائی جانے والی سعودی رسم " شعبنہ " کیا ہے ؟

شعبان کے مہینہ میں منائی جانے والی سعودی رسم
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ انسٹاگرام ۔۔۔ ofiicial People Of Saudi Arabi

جدہ : سعودی عرب میں ماہ رمضان کی آمد سے قبل اہم ترین رسم منائی جاتی ہے جس میں رشتہ دار ،دوست احباب سے ملنے کا ذریعہ بن جاتا ہے ۔

جد ہ کے تاریخی علاقے کے ایک مکین کا کہناہے کہ سعودی عرب کے شہری قدیم زمانے سے " شعبنہ " رسم مناتے ہیں ۔ یہ نام شعبان کے مہینہ کے نام سے ماخوذ  ہے ۔

اس رسم کے منانے والے خاندان کے لوگ کسی تفریح گاہ کا رخ کرتے ہیں ، وہاں مل جل کر پورا دن گزارتے ہیں اور شاندار پر تکلف کھانوں کا انتظام کرتے ہیں ۔ اگلے دن کی صبح تک رت جگا کرتے ہیں ۔ نوجوان دوست احباب بھی گروپ بناکر اسی طرح کا مشغلہ کرتے ہیں ۔
رسم کے تمام اخراجات تمام لوگ مل کر ادا کرتے ہیں جسے القطہ کرتے ہیں ۔
اس رسم کے دوران مخصوص جوس صوبیا بھی تیار کیا جاتاہے ۔شعبان کے مہینہ کے آواخر میں اس رسم کی وجہ سے ریسٹ ہاوسز اور مختلف جگہوں کے کرائے بڑھ جاتے ہیں ۔