پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری
کیپشن: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 10 مئی تک جاری رہیں گے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد:بیل آؤٹ پیکج کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات آج اسلام آباد میں جاری ہیں۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف مشن کی سربراہی ارنستو رمریز ریگو کررہے ہیں۔

آئی ایم ایف کو پاور سیکٹر، سوشل سیفٹی نیٹ، سرکلر ڈیٹ کمی، بجلی اور گیس کے نرخ بڑھانے کی حکمت عملی پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ وزارت خزانہ کے حکام بھی آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 10 مئی تک جاری رہیں گے جس کے نتیجے میں آئی ایم ایف سے 3 سال کیلئے 6 ارب ڈالر تک کا بیل آوٹ پیکج طے ہونے کا امکان ہے۔