سائبر کرائم میں ملوث عرب شہری گرفتار

سائبر کرائم میں ملوث عرب شہری گرفتار
photo credit..www.snapchat.com

سائبر کرائم کنٹرول کے ادارے کے اہلکاروں نے سوشل میڈیا پر خود کو خاتون ظاہر کر کے مردوں کو بلیک میل کرنے والے عرب شہری کو باشندے کو گرفتار کر لیا ۔


ملزم نے بے بی اسنیپ چیٹ کے نام سے 5 اکاؤنٹ بنائے اور ان پر مختلف خواتین کی تصاویر لگا دی، ملزم خود کو خاتون ظاہر کر کے متعدد افراد سے قیمتی اشیائ حاصل کر چکا تھا۔

خفیہ پولیس نے ملزم کے بارےمیں تحقیقات کر کے ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے خلاف عرب خاتون نے درخواست جمع کروائی تھی کہ اس کی تصاویر کو نامعلوم اکاؤنٹ سے شئیر کیا جارہاہے ۔ پولیس تحقیقات کے بعد ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ۔