حکومت کو جمہوریت بچانے کے لیے لوگوں کے مسائل حل کرنا ہوں گے : شاہد خاقان

حکومت کو جمہوریت بچانے کے لیے لوگوں کے مسائل حل کرنا ہوں گے : شاہد خاقان
کیپشن: image by official Twitter

اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کو جمہوریت بچانے کے لیے لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومتی اراکین کو اسمبلی میں ایک دوسرے پر الزامات لگا کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے بلکہ مسائل کے حل کی طرف توجہ مبذول کرانے کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اگر آپ ایوان کو منصفانہ طریقے سے نہیں چلا سکتے ہیں تو اس سے مسائل زیادہ بڑھیں گے ۔

شاہد خاقان عابسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں عوام کو اتنے کڑے چیلنجز کا سامنا نہیں کرنا پڑا جتنا اس دور میں کرنا پڑ رہا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ لوگ ایک وقت کے کھانے کو ترس گئے ہیں جبکہ دوسری طرف امیر طبقہ اپنے اثاثوں میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔