پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کے متعلق بل کثرت رائے سے منظور کر لیا

 پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کے متعلق بل کثرت رائے سے منظور کر لیا
کیپشن: image by Twitter

لاہور : پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کے متعلق بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ، اپوزیشن جماعت کی تمام ترامیم کی تجاویز کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کے لیے مسودہ بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ، اپوزیشن جماعتوں کی تمام ترامیم مسترد کر دی گئی ہیں ، تحصیل اور میونسپل سطح پر نمائندوں کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر ہوگا ۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت کی جلد بازیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ، سمجھ نہیں آتی ان کو جلدی کس بات کی ہے۔

آج فنڈز کی بندربانٹ کی جا رہی ہے ، سپریم کورٹ کے حکم پر پہلی بار بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے گئے تھے ، آج ایوان میں عام آدمی کا مینڈیٹ قتل کیا گیا ہے ۔