حکومت کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: image by Twitter

 اسلام آباد : حکومت کا پٹرولیم مصنوعات میں فی الحال اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ ، فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گردشی قرضوں کا آڈٹ کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم کی مصنوعات میں فی الحال کمی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں دفتری اوقات صبح 10 سے شام 4 بجے تک ہوں گے ، کابینہ نے 1300 ارب کے گردشی قرضوں کے آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے آئینی ترامیم کا معاملہ بھی زیر غور آیا ، بچوں سے زیادتی کے واقعات روکنے کیلئے "زینب الرٹ بل" لایا جا رہا ہے ، ملک کی 52 فیصد پر مشتمل خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق بل لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے آئینی ترامیم کا معاملہ بھی زیر غور آیا ،مختلف مقدمات نمٹانے کیلئے دورانیے کاوقت مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ سکولز میں مارپیٹ کا کلچر روکنے سے متعلق بھی خصوصی بل لایا جا رہا ہے۔