عمران خان کی جہد وجہد کا پھل عوام تک ضرور پہنچے گا، فردوس عاشق اعوان

عمران خان کی جہد وجہد کا پھل عوام تک ضرور پہنچے گا، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: فوٹو بشکریہ: گورنمنٹ آف پاکستان ٹوئیٹر اکاؤنٹ

سیالکوٹ : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  نوجوان پاکستان تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں، عمران خان نے23سال پہلےجوپودے لگائے تھے وہ آج وہ تناور درخت بن چکے ہیں۔ 

معاون خصوصی برائے  اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر  اعظم  عمران خان  پاکستان میں نوجوانوں کو متحرک کیا اور وہ آج تحریک انصاف  کا اثاثہ ہیں،23سال پہلےجوپودے  لگائے گئے وہ آج وہ تناور درخت بن چکے ہیں۔ عمران خان فوری انصاف، کرپشن سےپاک پاکستان کےنعرے کیساتھ نکلےتھےان کی جہد جہد کا پھل عوام تک ضرور پہنچے گا ۔

مشیر برائے اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہدکےنتیجے میں جو  پاکستان  بنے گا وہ قائداعظم کاپاکستان ہوگا۔ عوام کو چاہیے کہ وہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں وزیر اعظم  کا ساتھ دیں۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ  سیالکوٹ پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ بننے جا رہا ہے۔