ماہرہ خان کا سوشل میڈیا سے عارضی وقفہ لینے کا اعلان

ماہرہ خان کا سوشل میڈیا سے عارضی وقفہ لینے کا اعلان

کراچی : پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہی ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے اعلان کیا کہ میں محدود وقت کے لیے سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہی ہوں، اس وقت اور جو بھی وقت ہو گا لوگ صبر ، شکر اور توکل پر یقین رکھیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کورونا وائرس سے متعلق بھی اپنے پیغام دے چکی ہیں، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔

وزارت صحت کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر جاری ایک ویڈیو میں پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے، تھوڑی سی سمجھداری اور احتیاط کے باعث ہم جی سکتے ہیں بھرپور زندگی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام باقاعدگی کے ساتھ صابن سے اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔ ہاتھ دھونے کے لیے ہاتھ سینیٹائزر کے ساتھ دھوئیں، چھینکتے اور کھانستے وقت اپنی ناک اور منہ کو ڈھانپ کر رکھیں۔

ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ میں کورونا وائرس کی علامات آتی ہیں تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور ان سے مشورہ لیں، کورونا وائرس کے 98 فیصد مریض صحت یاب ہو جاتے ہیں، اسی لیے ہمارا پیغام ہے کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،انسٹا گرام پر ایک اور بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت جب دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ہم جتنا ہو سکے احتیاط کریں، ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں۔

ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہجوم والی جگہوں پر نہ جا کر ہم وائرس کو کنٹرول کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں، اپنے ہاتھ صاف رکھیں، جعلی خبریں نہ پھیلائیں۔