حیدر آباد، 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

حیدر آباد، 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا
کیپشن: ملزم بچی کو کپڑے دلانے کے بہانے لے کر گیا تھا، پولیس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

حیدر آباد: حیدرآباد میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش پارک میں پھینک دی گئی۔ پولیس کےمطابق بنگالی کالونی سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش قائد ملت پارک سے ملی جس کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

پولیس نے بتایاکہ سی سی ٹی وی کی مدد سے زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ بچی کو کپڑے دلانے کے بہانے لے کر گیا تھا۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم اور ابتدائی رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔