کرونا وائرس : پاکستان کے حالات دنیا سے بہتر ہیں، وزیر اعظم عمران خان

کرونا وائرس : پاکستان کے حالات دنیا سے بہتر ہیں، وزیر اعظم عمران خان
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:  کورنا وائرس کی وبائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ باقی دنیا سے موازنہ کیا جائے تو پاکستان کے حالات بہتر ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان نے  کورونا وائرس کے  اثرات بارے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا  کہ میں اب تک کی صورتحال سے عوام کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان میں اموات کم ہے۔ دیگر دنیا سے مقابلہ کیا جائے تو ہمارے ملک کے حالات ان سے بہتر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ان کی ایرانی صدر حسن روحانی جبکہ آج مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ خطے میں سب سے زیادہ ایران میں جانی نقصان ہوا۔ ایران نے شادی تقریبات، سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے علاوہ سارا کاروبار کھول دیا ہے۔ جبکہ مصر اور پاکستان کا لاک ڈاؤن ایک جیسا ہی ہے۔ اس نے بھی پاکستان کی طرح بیرون ملک سے قرضے لیے ہوئے ہیں۔ مصر میں پہلے دن سے سکول، کالجز، یونیورسٹی اور بڑے اجتماعات کو بند کر دیا گیا تھا مصر نے کوشش کی دہاڑی دار طبقہ متاثر نہ ہو۔

عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں، ہم انھیں واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ بیرون ملک تعینات سفیروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مشکل وقت میں پاکستانیوں کا خیال رکھیں۔ کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ یہ وائرس کب تک چلے گا، ویکیسن آنے تک سوچ سمجھ کر آگے چلنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے پاکستان میں کافی چیزیں بنانا شروع کر دی ہیں۔ دنیا کے مقابلے میں سستے وینٹی لیٹرز بننا شروع ہو گئے ہیں جبکہ کئی چیزوں کو ایکسپورٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم نے کامسٹیک میں طبی مصنوعات کی نمائش کا دورہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں طبی آلات بنانے کے اقدام پر فواد چودھری اور زبیدہ جلال کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ کامسیٹک میں ماضی میں ٹیکس کی رقم سے صاحب اقتدار لوگوں کا علاج ہوتا تھا، وزارت سائنس ملک کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، کورونا کے بعد وینٹی لیٹر بنانے کا سوچا۔