حکومت کی عید سے پہلے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں

حکومت کی عید سے پہلے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں
کیپشن: حکومت کی عید سے پہلے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں
سورس: file

اسلام آباد:حکومت نے عید سے پہلے عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان  ہے۔ وزیراعظم آج منظوری دیں گے۔

نیو نیوز کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک  اضافے کی تجویز دی ہے ۔ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر تک بڑھائی جا سکتی ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کو فیصلہ موجودہ  پٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پٹرول پر موجودہ لیوی 11روپے23 پیسے فی لیٹر  ہے۔ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 15روپے29پیسے فی لیٹر ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کا فیصلہ وزیر اعظم کرینگے۔