ہرارے ٹیسٹ، اوپنرز کی نصف سنچریاں،پاکستان کی پوزیشن مضبوط

ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری

ہرارے :ہرارے ٹیسٹ میں پاکستان کی دوسرے روز بھی بیٹنگ جاری ہے اور کھانے کے وقفے تک پاکستانی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 162 رنز بنالیے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق عمران بٹ 71 اور اظہر علی 23 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ عابد علی 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں آج پاکستان ٹیم نے103 رنز  بغیرکسی نقصان کے دوسرے روز کے کھیل کا آغاز  کیا۔ گزشتہ روز  پہلی اننگز میں میزبان ٹیم 176 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی ، شاہین آفریدی اور حسن علی نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ نعمان علی نے ایک شکار کیا ۔