ہا ئبرڈ با سمتی چا ول تیا ر کرنے والے بریڈرز کے لیے 10ملین روپے کے انعا م

ہا ئبرڈ با سمتی چا ول تیا ر کرنے والے بریڈرز کے لیے 10ملین روپے کے انعا م

لاہور :رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پا کستان نے ہا ئبرڈ با سمتی چا ول تیا ر کرنے والے بریڈرز کے لیے 10ملین روپے کے انعا م کا اعلا ن کر دیا

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پا کستان (REAP) کی مینجنگ کمیٹی نے گذشتہ روز اپنے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ اعلی پیداوار کے حامل با سمتی چا ول کے بیج تیا ر کرنے والے بریڈر /سائنٹسٹ کو دس ملین روپے انعام دیا جائے گا ۔ REAPاس اقدام کے ساتھپہلی تجارتی ایسوسی ایشن کی حیثیت اختیا ر کر چکی ہے، جس نے خاص طور پر با سمتی کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کے لیے اقداما ت اٹھا ئے ہیں جو ہمارا قومی ورثہ بھی ہے اور عالمی سطح پر ہمارے سفیر کے طور پر کام کرتی ہے۔
 اس طرح کے اقدامات بہت سے بریڈرز کو اس بات کی ترغیب دیں گے کی وہ زیا دہ پیداوار اور لمبے دا نے والے با سمتی چا ول کی ورا ئٹی پر کام کریں، جس سے نہ صرف پیداوار کی لا گت میں کمی آئے گی بلکہ یہ پا کستان کے با سمتی چا ول کی برآمدات میںبھی اضا فے کا سبب بنے گی ۔ 
غیر باسمتی ہائبرڈ چاول کی قسم جو اعلی پیداوار اور زیا دہ فی ایکڑ آمدن کی وجہ سے سندھ میں بہت مشہور ہے اب کسانوں میں مقبولیت کے سبب پنجاب کے باسمتی چاول کی کا شت کے علاقوں میںبھی کاشت ہونا شروع ہوگئی ہے ۔ اس سے باسمتی چاول کی پیداوار کو خطرہ لاحق ہے جس کی وجہ سے باسمتی چاول کی فصل کا رقبہ بھی کم ہوسکتا ہے ۔ 
 سپلائی چین کو درپیش اس خطرے کے پیشِ نظر REAP ریسرچ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے تا کہ با سمتی کی زےا دہ پیداواری صلا حیت رکھنے والی اقسام متعا رف کروا کر کسا نوں کو اس طرف را غب کیا جائے۔
 رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پا کستان نے حکومت پر بھی زور دِےا ہے کہ زوننگ شروع کر کے پنجاب کے بنیا دی باسمتی چاول کی کا شت کے علاقوں میں نان باسمتی ہائبرڈ چاول کی کاشت پر پابندی لگائے۔